English   /   Kannada   /   Nawayathi

حجاب کی خلاف ورزی پر سیکڑوں ایرانی خواتین کی جواب دہی کے لیے پولیس مراکز میں طلبی

share with us


خواتین کو صرف انتباہی پیغامات موصول ہوئے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس مراکز سے رجوع کریں 
لندن:27اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) ایران میں پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران حجاب اتارنے اور اسلامی لباس کی خلاف ورزی کے الزام میں سیکڑوں خواتین کو جواب دہی کے لیے پولیس تھانوں میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔حالیہ ایام کے دوران سینکڑوں ایرانی خواتین کو موبائل فون پر پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اور پبلک مقامات پر حجاب اتارنے کے حوالےسے پولیس مراکز میں پہنچ کر جواب دہی کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض خواتین کو صرف انتباہی پیغامات موصول ہوئے جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس مراکز سے رجوع کریں۔ جب پولیس مراکز سے رجوع کیا گیا تو انہیں وہاں پر اسلامی لباس اور حجاب سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس حکام ان سے بار بار اسلامی لباس اور حجاب کے بارے میں سخت اور تلخ سوالات کرتے رہے۔ بہت سی خواتین سے تحریری معاہدہ کرایا گیا کہ وہ آئندہ حجاب کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔تہران کے پولیس چیف بریگیڈیئر حسین رحیمی کا کہنا ہیکہ حراستی مراکز میں طلب کی گئی خواتین میں سے بیشتر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان سے عہد لیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اسلامی طرز لباس کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا