:اور ہر طرح کے
اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں ... رفح سے شہریوں کے انخلا کے احکامات ناقابلِ قبول: صد ... ’’رفح‘‘ کے نام سے احتجاجی کیمپس لندن کی جامعات ... اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اع ... غزہ کے جنوبی شہر رفح میں انخلا کے نئے احکامات اسر ... بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی جانب سے سیول سرویس کی اہمی ... گرمی کے دنوں میں بڑھتی گردے کی پتھرے کی بیماری ، ک ... اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عا ...

دہشت گردی الزامات میں 37 دہشت گردوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں، سعودی وزارت داخلہ
ریاض:24اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی سپریم علما کونسل نے 37 دہشت گردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کی حمایت کرتے ہوئے اسےاسلامی شریعت کی رو سے درست قراردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ دہشت گردی کے الزامات میں سزائے موت پانےوالے 37 دہشت گردوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں۔سعودی علماکونسل کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ نظریات کی پیروی کرنےوالےانتہا پسندوں کےخلاف مملکت میں فتنہ وفساد پھیلانے، فرقہ واریت کوہوا دینےاور معاشرے کے امن و تاخت وتاراج کرنے کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات چلائے گئے اور انہیں جرم ثابت ہونے کے بعد سزائیں سنائی گئی تھیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی شہریت رکھنے والے 37 ملزمان کےخلاف ملک میں افراتفری پھیلانے، دہشت گردی، انتہاپسندی اور دہشت گردانہ سیل تشکیل دینے سمیت ملک میں امن وامان کوتباہ کرنےکےدیگر جرائم ثابت ہونےبعد ان کی سزاﺅں پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی گئی سزاﺅں کی اسلامی شرعی عدالت سے بھی توثیق کرائی گئی جس کے بعد مجرموں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ اس کےساتھ ساتھ دو ملزمان عزیز مہدی العمری اور خالد بن عبدالکریم التویجری پر بھی حد نافذکی گئی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |