:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

نئی دہلی :23اپریل2019((فکروخبر/ذرائع) لوک سبھا انتخاب کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران منگل کو اترپردیش کے مرادآباد میں بی جے پی کارکنوں نے ایک الیکشن افسر کی پٹائی کردی ۔جن ستا کی ایک خبر کے مطابق، بی جے پی کارکنوں کا الزام ہے کہ الیکشن افسر ووٹنگ کے دوران لوگوں سے سماجوادی پارٹی کے لیے سائیکل پر بٹن دبانے کو کہہ رہے تھے ۔
مرادآباد سے سماجوادی پارٹی کے ایس ٹی حسن انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ کانگریس سے عمران پرتاپ گڑھی میدان میں اترے ہیں ۔ وہیں بی جے پی کے ٹکٹ پر موجودہ ایم پی کنور سرویش سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں ۔مرادآباد کے بوتھ نمبر 231 پر فرضی ووٹنگ کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا ۔ اس دوران بی جے پی کارکنوں نے ایک الیکشن افسر پر سماجوادی پارٹی کے ووٹ ڈالنے کی اپیل کا الزام لگایا ۔یہ الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے محمد زبیر نامی اس الیکشن افسر کی پٹائی کردی۔ وہاں موقع پر موجود سکیورٹی اہلکارو ں نے تمام فریقین کو سمجھا بجھا کر معاملے کو رفع دفع کردیا ۔ فی الحال پرسکون ماحول میں ووٹنگ ہورہی ہے ۔
حالاں کہ الزام لگنے کے بعد الیکشن افسر کو پولنگ بوتھ سے ہٹا دیا گیا ہے۔واضح ہوکہ کانگریس کے گڑھ رہے مرادآباد سیٹ سے 2014میں پہلی بی جے پی نے جیت درج کی تھی ۔ اس سیٹ سے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کانگریس کے ٹکٹ پر جیت کر پارلیامنٹ پہنچ چکے ہیں۔مرادآباد میں اس بار 13 امیدوار میدان میں ہیں ۔ حالاں کہ مقابلہ ایس پی –بی ایس پی اتحاد ، بی جے پی اور کانگریس کے بیچ ہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |