English   /   Kannada   /   Nawayathi

لو ک سبھا انتخابات کے بعد سابق وزیر اعظم بن جائیں گے مودی

share with us

راجکوٹ:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے خزانچی اور سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج دعوی کیا کہ اس لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے 200 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔

احمد پٹیل نے گزشتہ روز یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پورے ملک میں بی جے پی 150 سے 160 سیٹیں جیت پائے گی جبکہ این ڈی 200 کے نیچے سمٹ جائے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نریندر مودی اس انتخابات کے بعدسابق وزیراعظم ہوجائیں گے۔

کانگریس کے سابق صدر محترمہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی اس مرتبہ گجرات کی کل 26 میں سے 10 سے پندرہ سیٹیں جیتے گی۔ احمد پٹیل نے مودی حکومت کو پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے کانگریس سے سوال کرنے کے بجائے اپنے کام کاج کا حساب دینا چاہئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہر درجے کے لوگ مودی حکومت سےناراض ہیں۔

احمد پٹیل نے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے آبائی شہر راجکوٹ میں کہا کہ ’’ہم گجرات میں ہر حال میں 10-15 سیٹیں جیتیں گے۔‘‘

پٹیل نے ہارک پٹیل پر ہوئے حملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی حال کو لے کر کتنی خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں کو معلوم ہے کہ وہ الیکشن ہار رہے ہین۔

گجرات میں کانگریس کے کئی ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی مستقبل میں ٹکٹ دیتے وقت زیادہ احتیاط برتے گی۔ واضح رہے کہ گجرات میں 26 لوک سبھا سیٹوں کےک لئے تیسرے مرحلہ کے تحت 23 اپریل کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا