English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی، ترکی میں دو افراد گرفتار

share with us


گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق جمال خاشقجی کے قتل سے بھی ہو سکتا ہے،ترک حکام


انقرہ :20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ترک حکام نے بتایا ہے کہ ایسے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی میں ملوث پائے گئے ہیں۔یہ عرب جاسوس اپنے منحرف ہم وطنوں کے بارے میں معلومات بھی اکھٹی کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں افراد کی شناخت کو فی الحال مخفی رکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے ایک بیان میں بتایاکہ عرب قومیت کے حامل ان دونوں افراد نے جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ان گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق جمال خاشقجی کے قتل سے بھی ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ ترک اہلکار کے مطابق ان افراد کو مسلسل چھ ماہ کی نگرانی کے بعد پندرہ اپریل کو حراست میں لیا گیا۔ ترک حکام کا خیال ہے کہ یہ عرب جاسوس اپنے منحرف ہم وطنوں کے بارے میں معلومات بھی اکھٹی کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں افراد کی شناخت کو فی الحال مخفی رکھا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا