English   /   Kannada   /   Nawayathi

پابندی ہٹتے ہی پھر بے لگام ہوئی یوگی ادتیانتھ کی زبان ،مسلم امیدوار کے لئے کہ ڈالی ہی بڑی بات

share with us

سنبھل  :20اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے اوپرلگی پابندی ختم ہوتے ہی ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے۔ جمعہ کوانہوں نے سماجوادی پارٹی کے امیدوارکو'بابرکی اولاد' کہہ کر خطاب کیا۔ بی جے پی کےاسٹارپرچارک کا یہ بیان ان پرالیکشن کمیشن کےذریعہ عائد کی گئی 72 گھنٹے کی پابندی ختم ہونے کےبعد آیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے سنبھل میں انتخابی تشہیرکررہے تھے۔ نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق اس دوران انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کےڈاکٹرامیدوارشفیق الرحمن برق نے انہیں ایک باربتایا تھا کہ وہ مغل خاندان کے جانشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جب میں رکن پارلیمنٹ تھا تومیں نے ایک بارسماجوادی پارٹی کے امیدوارجوخود رکن پارلیمنٹ تھے، ان سےان کےآبا واجداد کے بارے میں پوچھا توانہوں نےکہا کہ ہم بابرکے جانشین ہیں، میں حیران تھا'۔

وزیراعلیٰ یوگی نےکہا 'ایک طرف ایک ایسی پارٹی کا امیدوارہے، جو بابا بھیم راو امبیڈکر اورگوتم بدھ سے متعلق مقامات کی ترقی کرتا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن کا ایسا امیدوارہے، جوخود کو'بابرکی اولاد' کہتا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوشخص وندے ماترم نہیں گانا چاہتا، جو بابا صاحب کومالا پہنانےمیں عدم اطمینان محسوس کرتا ہے، وہ آپ کے ووٹ کے قابل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کوانتخابی تشہیرکے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروارپایا تھا۔ اس وجہ سے ان کے تشہیرکرنے پرتین دن کی پابندی لگا دی گئی تھی۔ یوگی آدتیہ ناتھ پرپابندی جمعہ کوختم ہوئی ہے۔ اس کےبعد انہوں نے اترپردیش کےسنبھل میں ایک بارپھرمتنازعہ بیان دیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا