English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی صدر بشار الاسد حکومت کے زیر کنٹرول علاقے زبوں حالی کا شکار

share with us


کئی کئی گھنٹے بجلی غائب،کھانے پینے کی اشیاء کی قلت،عمارتیں بھی زبوں حالی کا شکار ہیں،رپورٹ 


دمشق:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں بشار کی فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں زندگی ملک کے ان دیگر شہروں سے مختلف ہے جہاں سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)انقرہ نواز عسکری گروپوں یا جہادی تنظیموں کا کنٹرول ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حکومت کی فورسز اکثر شہروں کے مرکزی حصوں کا کنٹرول رکھتی ہیں۔ ان میں حلب، حمص، حماہ، لاذقیہ، طرطوس، درعا، دیر الزور، سویدا اور دارالحکومت دمشق شامل ہے۔دارالحکومت میں پٹرول کے بحران میں اضافے کے ساتھ ساتھ شامی حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول دیگر علاقوں کے اکثر لوگ روز مرہ زندگی کے لیے ضروری خدمات کی قلت کے شاکی نظر آتے ہیں۔عمر کی چوتھی دہائی میں موجود ایک خاتون نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ حمص اب وہ شہر نہیں رہا جس کو وہ طویل عرصے سے جانتی تھی۔ جنگ نے اس کی شکل اور یادگار نشانیوں کو ہی بدل ڈالا۔ خاتون کے مطابق بجلی کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک منقطع رہتا ہے اور بعض دن ہم بجلی کے بغیر ہی گزارتے ہیں۔ علاوہ ازیں بعض دفعہ روٹی اور بچوں کا دودہ میسر آنے میں بھی دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا