English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: اسرائیلی حملے میں میزائل ٹیکنالوجی کے ایرانی، روسی اور شمالی کوریائی ماہرین ہلاک

share with us

دمشق:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ 13 اپریل کو شام کے صوبے حماہ کے علاقے مصیاف میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی اور شامی افسران اور میزائل ٹکنالوجی کے غیر ملکی ماہرین ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یہ غیر ملکی ماہرین درست نشانے کے حامل میزائل تیار کرنے کے سلسلے میں شامیوں کی معاونت کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سنٹرفار سیریئن سٹیڈیز اینڈ ریسرچ پر ہونے والے حملے میں متعدد غیر ملکی ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان میں میزائل ٹکنالوجی کے روسی اور شمالی کوریائی ماہرین شامل ہیں جو مذکورہ مرکد کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے تھے۔ اس بات کا انکشاف اسرائیلی ویب سائٹ Debka پر جاری ایک خبر میں کیا گیا۔اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق شامی مرکز کو "ایک بڑے حملے" کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فضائیہ نے اس مرتبہ شدید بم باری کرتے ہوئے مرکز کی زیادہ تر تنصیبات کو تباہ کر دیا۔بالخصوص ان تنصیبات کو تباہ کیا گیا جہاں شام اور حزب اللہ کے لیے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اور ان کے لیے ٹھوس ایندھن تیار ہو رہا تھا۔مغربی ذرائع کے مطابق ٹھوس ایندھن کی تنصیبات میں شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے میزائل ماہرین اور انجینئر کام کر رہے ہیں جب کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے لیے جدید نیوی گیشن سسٹم انسٹال کرنے کے واسطے روسی انجینئر اور میزائل ماہرین مصروف عمل ہیں۔مصیاف میں کام کرنے والے روسی ماہرین اور تکنیکی اہل کاروں میں زیادہ تر کا تعلق روسی عسکری صنعت کی کمپنی بیلونیش پروم سروس( Belvneshprom Service )سے ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا