English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں امریکی فضائی حملہ ، بچوں، خواتین سمیت 14 شہری جاں بحق

share with us


امریکی طیاروں کی جانب سے چیک پوسٹ حملہ کرنے سے چارافغان اہلکار بھی مارے گئے،پینٹا گون 


قندوز:25مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے مضافات میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 بچے اور 4 خواتین سمیت 14 پناہ گزین جاں بحق ہو گئے۔امریکی طیاروں کی جانب سے افغان پوسٹ حملہ کرنے سے 4 افغان اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں دو امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔اس حوالے سے کہا گیا کہ 29 سالہ جوزف اور 33 سالہ کولورڈاو 242 بٹالین کا حصہ تھے۔دوسری جانب نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ امریکا نے قندوز میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین سمیت تقریبا 14 شہری جاں بحق ہو گئے۔امریکی فوج کی ترجمان نے فضائی حملوں کی تصدیق لیکن طالبان پر شہریوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا۔سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے دعوی کیا کہ طالبان شہریوں کے گھر میں روپوش تھے اور بلاخوف و خطر اپنے کمپانڈ میں نقل و حرکت کررہے تھے۔دوسری جانب افغان حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا