English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرادآباد میں کانگریس نے اتارا مسلم امیدوار ، راج ببر کی جگہ معروف شاعر عمران پرتاب گڑھی لڑیں گے الیکشن

share with us

نئی دہلی:23مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) لوک سبھا انتخابات کےلئےکانگریس کسی بھی طرح کے تنازعات کا شکار نہیں ہونا چاہتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کسی بھی ایسے امیدوارکومیدان میں نہیں اتارنا چاہتی ہے، جواس کےلئےنقصان کا باعث بن جائے۔ اسی ضمن میں اس نے مسلم دانشورں اور رہنماوں کی مخالفت کے بعد اپنی غلطی کی اصلاح کرنےکا آغازکردیا ہے۔

جمعہ کودیررات کانگریس نے اپنے32 مزید امیدواروں کےناموں کا اعلان کیا، جس میں اترپردیش کے 10 امیدواروں کا نام بھی شامل تھا۔ اس میں خاص بات یہ ہےکہ پارٹی نے اپنے دو سابقہ امیدواروں کوتبدیل کردیا گیا ہےاوران کی جگہ پرجنہیں امیدواربنایا ہے، وہ دونوں مسلم نام ہیں اورمسلمانوں میں اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ کانگریس نےمراد آباد لوک سبھا سیٹ سے ریاستی صدرراج ببرکوتبدیل کرتے ہوئےان کی جگہ پرنوجوان شاعرعمران پرتاپ گڑھی کوامیدواربنایا ہےجبکہ بجنورلوک سبھا سیٹ پراندرا بھاٹی کوتبدیل کرتے ہوئے نسیم الدین صدیقی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ اب راج ببرفتح پورسیکری سے قسمت آزمائیں گے۔

عمران پرتاپ گڑھی اورنسیم الدین صدیقی مسلمانوں میں انتہائی مقبول ہیں اوریہ دونوں لیڈران مسلمانوں کوکانگریس سے جوڑنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ نوجوان شاعرعمران پرتاپ گڑھی عالمی شہرت یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی زبردست پسند ہیں اوران کے مشاعروں میں لاکھوں کی بھیڑامنڈنے لگی ہے۔ انہیں بی جے پی مخالف اوروزیراعظم نریندرمودی کے خلاف شاعری کی وجہ سے مزید شہرت حاصل ہوئی ہے۔

congress-2-1

اس کے علاوہ نسیم الدین صدیقی بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بےحد قریبی رہے ہیں۔ وہ بی ایس پی کے مسلم چہرے کے طورپر جانے جاتے تھے اورمایاوتی کے تمام فیصلوں میں ستیش چندرمشرا کے ساتھ شامل ہوا کرتے تھے، لیکن اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد نسیم الدین صدیقی کے راستے الگ ہوگئے اورپھرانہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔

قابل ذکرہےکہ کانگریس نے مرادآباد سے راج ببرکوامیدواربنایا تھا، جس پرآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرنوید حامد نے نیوز 18 اردو سے خصوصی بات چیت میں اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ کانگریس مسلم قیادت کو ختم کرنا چاہتی ہے، اسی لئے وہ مسلم اکثریتی حلقوں سے بھی غیرمسلم امیدواراتاررہی ہے۔ حالانکہ نیوز 18 اردو سے بات چیت میں سپریم کورٹ کے سینئروکیل زیڈ کے فیضان اورالیاس ملک نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ راج ببرایک سیکولرانسان ہیں، انہیں ہندو مسلمان کے آئینے سے نہیں دیکھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کےلئے اپنے 32 امیدواروں پرمشتمل ساتویں فہرست جاری کی، جس میں اترپردیش کے 10 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ جس میں دوامیدواروں کوتبدیل کیا گیا جبکہ 8 نئے شامل کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے اڑیسہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 54 امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا