:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ واقع مساجد میں جب اندھا دھند فائرنگ کی گئی تو کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، کچھ نماز کی تیاری کر رہے تھے اور کچھ تلاوت کلام پاک میں مصروف تھے۔ اس حملہ میں زخمی ہوئے لوگوں نے دردناک واقعہ کی گواہی میڈیا کو دی اور کچھ ایسے بہادروں کی داستان بھی پیش کی جنھوں نے اپنی جان قربان کر کے کئی نمازیوں کی جان بچائی۔ اب ایک ایسا قرآن پاک منظر عام پر آیا ہے جس میں کسی شہید کے خون کا نشان لگا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قرآن کی تصویر سامنے آئی ہے جو مسجد میں ہوئے واقعہ اور شہیدوں کی شہادت کی گواہی پیش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
دراصل محمد ندیم کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں قرآن شریف کا وہ صفحہ کھلا ہوا ہے جہاں پر سورۃ الحدید ختم ہوتا ہے اور سورۃ المجادلۃ شروع ہوتا ہے۔ اس صفحہ پر خون کے نشانات ہیں۔ اس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے شہید ہونے والا مسلم تلاوت کلام پاک میں مشغول ہوگا۔ اس تصویر کے تعلق سے ٹوئٹر پر کوئی تفصیل نہیں لکھی گئی ہے، بس اتنا دیا گیا ہے کہ ’’یہ قرآن پاک شہیدوں کی شہادت کا گواہ بنا۔‘‘ ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ ’’اللہ کی راہ میں جو مارے گئے انھیں ’مرا ہوا‘ نہ کہو۔ بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن آپ نہیں سمجھتے۔‘‘
ویسے مسجد میں بچھی ہوئی دَری کی ایسی تصویریں بھی سوشل میڈیا میں منظر عام پر آ چکی ہیں جس پر خون پھیلا ہوا ہے۔ لیکن اس حادثہ کے دو تین دن بعد کی ایک ایسی تصویر بھی میڈیا میں ہے جو حیران کرنے والی ہے۔ دراصل جس النور مسجد میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کی تھی اس کے پاس لائن سے کئی ایسی کاریں اب بھی کھڑی ہوئی ہیں جنھیں کوئی ڈرائیو کر کے گھر نہیں لے گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |