English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 27 اہلکار ہلاک

share with us

کابل:17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں  27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبوں فریاب، ہلمند اور قندھار کی چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں نے یکے بعد دیگرے حملے کیے، حملے میں مجموعی طور پر 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کچھ شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

طالبان جنگوؤں کی تازہ پرتشدد کارروائیوں میں کسی جنگجو کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، طالبان جنگجو فریاب کے ضلع قیصر کے سیکیورٹی بیس پر حملے میں 22 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن کی بازیابی کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسی طرح صوبے قندھار میں طالبان جنگجوؤں کے پولیس چیک پوسٹ کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سیکیورٹی فورسز کی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا