English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرائسٹ چرچ حملہ :مسلمانوں کے قتل عام نے چھوڑے کئے سوال ، پولس پر بھی اٹھے سوال

share with us

کرائسٹ چرچ :16؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)حملہ آور دہشت گرد نے تسلی سے کارروائی کی، راستے میں پولیس اسٹیشن کے باوجود پولیس کہاں غائب تھی، حملےکی18سے20منٹ لائیو فیس بک ویڈیو چلائی، اتنی گنیں اور گولیاں کہاں سے آیا؟ کئی سوالات نے جنم لے لیا۔

نیوزی لینڈ کی مساجد میں مسلمانوں کا قتل عام کا سانحہ کئی سوالات چھوڑ گیا، حملہ آور اٹھارہ سے بیس منٹ گولیاں برساتا ایک سے دوسری مسجد تک گیا کسی نے روکا کیوں نہیں؟

دونوں مسجدوں کے راستے میں پولیس اسٹیشن بھی تھا، پرامن ملک کے چھوٹے سے شہر میں ایک مسلح شخص بیس منٹ تک خون کی ہولی کھیلتا رہا لیکن اسے کوئی روکنے والا نہیں تھا۔

حملہ آور النور مسجد میں خون بہا کر گاڑی سے گیارہ منٹ کا سفر کرکے دوسری مسجد تک گیا اور وہاں بھی گولیاں برسائیں اس وقت پولیس کہاں تھی؟ دونوں مسجدوں کے بیچ میں ہی شہر کا مرکزی پولیس اسٹیشن قائم ہے، عینی شاہدین نے بتایا ہےکہ پولیس کو کال بھی کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے اپنا مسلم دشمنی کا منشور وزیر اعظم ہاؤس بھی بھیجا جہاں سےاس کی تصدیق بھی ہوئی ہے، جمعے کی صبح اس نے یہ منشور سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ بھی کیا جس میں مسلمانوں کو در انداز کہا گیا تھا۔

اس وقت انٹیلی جینس اداروں کی آنکھیں کیوں نہ کھلیں، حملہ آور کے پاس اتنی گنیں اور گولیاں کہاں سےآئیں؟ ذرائع کے مطابق کہا جارہا ہے کہ وہ حملے کی دوسال سے تیاری کررہا تھا، اسےتیاری کرنے کی کھلی چھٹی کس نےدی؟ معاشرہ، سیکورٹی ادارے کہاں سوئے رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا