English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھوپین ایئر لائنر کے تباہ شدہ ہوائی جہاز کا فلائٹ ریکارڈر برآمد

share with us

ادیس ابابا:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک ایتھوپیا کے حکام نے بتایا ہے کہ ملکی ہوائی کمپنی کے اتوار کو تباہ ہونے والے ہوائی جہاز کا فلائٹ ریکارڈر تلاش کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دس مارچ کو پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہونے والے ہوائی جہاز پر مسافروں اور عملے سمیت کْل 157 افراد سوار تھے۔ تباہ ہونے والا ہوائی جہاز بوئنگ 737 میکس ایٹ تھا۔ اس حادثے کے بعد ایتھوپیا، چین اور انڈونیشیا نے اس طرز کے ہوائی جہازوں کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہوائی جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے تناظر میں لیا گیا ۔ ایتھوپین ایئر لائن کے زیر استعمال بوئنگ 737 میکس ایٹ کے مزید پانچ جہاز ہیں جبکہ اس نے مزید پچیس جہاز خریدنے کا سودا بھی کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا