English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا کے ساتھ روابط رکھنے والے روسی بینک پر امریکی پابندی عائد 

share with us


روس بینکوں نے وینزویلا کی سرکاری آئل کمپنی کے ساتھ کاروباری روابط جاری رکھے ہوئے تھے،محکمہ خزانہ


واشنگٹن:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ایورو فنانس موسنار بینک پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں کیونکہ اس نے وینزویلا کی سرکاری آئل کمپنی کے ساتھ کاروباری روابط جاری رکھے ہوئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پابندی کے حوالے سے امریکی وزارت خزانہ نے مزید تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس کے دو خواتین اراکین نے وینزویلا کی سرحد کے قریب کولمبیا کے ایک قصبے کا دورہ کیا۔ اس قصبے میں وینزویلا کے مہاجرین مقیم ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی اراکین کانگریس نے اس دورے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو اپنے ملک میں بھوک اور افلاس پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا