English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ معاہدے میں ترامیم پر اتفاق رائے

share with us

سٹراس برگ:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ معاہدے میں ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اطراف کے بیانات کے مطابق یہ اتفاق رائے برطانیہ کے یورپی یونین سے عنقریب اخراج کے لیے پہلے سے طے پا چکے معاہدے میں شمالی آئرلینڈ کی سرحد کی نگرانی سے متعلق اس دستاویز کے متنازعہ حصے سے متعلق ہے۔ یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے اسٹراسبرگ میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ فریقین نے بریگزٹ معاہدے کے ایک ایسے اضافی حصے پر اتفاق کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد قانونا دونوں کے لیے لازمی ہو گا۔ اس پیش رفت کے باوجود برطانوی اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ منگل کو ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی مجوزہ رائے شماری میں اس معاہدے کو دوبارہ مسترد کر دیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا