English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈانی پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی حالت کی مدت 6 ماہ کم کر دی

share with us

خرطوم:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی پارلیمنٹ نے صدر عمرالبشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی توثیق کی ہے تاہم ہنگامی حالت کی مدت ایک سال سے کم کرکے چھ ماہ کردی گئی ہے۔عرب نیوز چینل کے مطابق سوڈانی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد عمر نے گذشتہ روز کے اجلاس میں 22 فروری کو صدر البشیر کی طرف سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت پر رائے شماری کرائی۔ اس موقع پرپارلیمنٹ نے ہنگامی حالت کی مدت ایک سال سے کم کرکے چھ ماہ کردی تاہم صدرکو اس میں توسیع کا اختیار حاصل ہے۔سوڈان میں صدر عمر البشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی نگران کمیٹی نے پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ ہنگامی حالت کی توثیق کرے تاہم پارلیمنٹ کو ہنگامی حالت کی مدت میں کمی کا اختیار تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا