English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرف ایکسل کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیٖغام والا اشتہارشر پسندوں کو راس نہ آیا ، لوجہاد کو فروغ دینے کا لگایا الزام

share with us

نئی دہلی:11مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)معروف برانڈ سرف ایکسل کے ایک نئے اشتہار میں ہندو مسلم یکجہتی کا اچھوتے انداز میں پیغام دینے کی کوشش نے نفرت کے پجاریوں میں آگ لگادی ہے ،ہولی سے متعلق سرف ایکسل کے ہندو مسلم یکجہتی اور بھائی چارے کے پیغام پر مبنی اشتہار پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے دشمن عناصر تلملا اٹھے ہیں،

   دراصل سرف ایکسل نے رنگ لائے سنگ کے نعرے کے ساتھ ایک اشتہار جاری کیا ہے جس کا موضوع ہندو مسلم اتحاد ہے ،ایک منٹ طویل یہ اشتہار انتہائی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے اس اشتہار کے اخیر میں سرف ایکسل کا مشہور مکالمہ آتا ہے ،ار کاچھا کرنے میں داغ لگ جائے تو داغ اچھے ہیں

 

  ۱۷؍فروری کو جاری کئے گئے اس اشتہار کو اب تک ۸۰؍ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ تاہم ٹوئیٹر پر مسلم مخالف ذہنیت رکھنے والوں نے سرف ایکسل کے خلاف مہم چھیڑدی ہے او ر اسے ہندوؤں کے خلاف سازش قرار دے کر سرف ایکسل کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔ جبکہ چند تنگ نظر لوگوں نے اسے لو جہاد کو فروغ دینے کی کوشش قرار دی ہے ۔ بعض لوگوں نے سوال کیا کہ مذکورہ اشتہار میں لڑکی کو مسلم اور لڑکے کو ہندو کیوں نہیں بتایا گیا ۔ لیکن بعض لوگوں نے اس اشتہار کی زبردست ستائش کی ہے 

ٹوئیٹر پر ایک صارف نے اس اشتہار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ا س اشتہار میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ۔ ایک شخص نے لکھا کہ خوبصورت اشتہار ، یہ حقیقی ہندوستان ہے اور ہرمذہب کیلئے باہمی احترام ہماری جمہوریت کی بنیاد ہونا چاہئے ۔ ایک خاتون نے اعلان کیا کہ وہ اس اشتہار دیکھنے کے بعد مزید سرف ایکسل خرید رہی ہیں ۔ جب کہ ایک صارف نے اعلان کیا کہ وہ آج سے سرف ایکسل استعمال کرنا چھوڑ دیں گے ۔ ایک اس اشتہار سے غصہ ہوکر سرف ایکسل کو بیت الخلاء میں بہاتے ہوئے دکھایا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا