English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیر اسٹرائیک محض سیاسی چال : فاروق عبداللہ

share with us

سری نگر:11مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بالاکوٹ ائیر اسٹرائک کو لے کر ایک بیان دیا ہے جس پر وہ تنازعات کی زد میں آ سکتے ہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ ائر اسٹرائک ایک انتخابی اسٹنٹ تھی۔

عبد اللہ نے کہا، 'ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان کی پاکستان کے ساتھ  لڑائی چلتی آ رہی ہے۔ انتخابات قریب ہیں اس لئے سرجیکل اسٹرائک کی گئی۔ اس کارروائی میں ہم نے کروڑوں کا ہوائی جہاز کھو دیا۔ ہمیں شکر کرنا چاہئے کہ ہندوستانی فضائیہ کا ایک پائلٹ احترام کے ساتھ پاکستان سے ہندوستان لوٹ آیا‘‘۔

اس سے پہلے فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں کرائے جانے پر کہا کہ سبھی پارٹیاں اس بات کے حق میں ہیں کہ ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ساتھ میں کرائے جانے چاہئیں۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے ماحول ٹھیک ہے لیکن اسمبلی الیکشن کے لئے نہیں؟ مقامی بلدیاتی انتخابات کافی پر امن طریقے سے ہوئے تھے۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی دستے بھی موجود ہیں تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا