English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر داخلہ کے بیان پر اویسی کا طنز

share with us

حیدرآباد:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اویسی نے ٹویٹر پر راجناتھ سنگھ سے پوچھا کہ سر،کیا یہ تب ہوئی، جب وزیر اعظم ایک شادی تقریب میں بغیر بلائے نواز شریف کے گھر پہنچ گئے تھے۔

غورطلب ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تین بار اپنی سرحد کے باہر جاکر ہم لوگوں نے فضائیہ حملہ کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔دو کی جانکاری آپ کو دونگا۔تیسری نہیں۔

پہلی فضائیہ حملے پر انہوں نے کہا ،'ایک بار آپ نے دیکھا کہ اوری میں رات میں سوئے ہوئے ہماری فوج کے 17 جوانوں کے اوپر پاکستان  سے آکر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا،ان کی جانیں لے لیں۔اس کے بعد ہماری فوج کے جوانوں نے فیصلہ لیا۔پھر جو کچھ ہوا، اس کی آپ کو اچھی طرح سے جانکاری ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ پہلا حملہ وہ ہوا، دوسرا فضائیہ حملہ پلوامہ حملے کے بعد ہوا ۔ 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا