English   /   Kannada   /   Nawayathi

40 ہزار فلسطینی اسرائیلی فوجی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصی پہنچنے میں کامیاب

share with us



صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصی کے باب رحمت میں داخل ہونے سے روکنے
کی کوشش کی مگر فلسطینیوں نے صہیونی فوج کی یہ سازش ناکام بنا دی
مقبوضہ بیت المقدس :09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے القدس میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد اقصی میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ علی الصباح صہیونی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصی کو گھیرے میں لے کر مقدس مقام میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں روکنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق کل جمعہ کو 40 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے علاقیکی ناکہ بندی کر دی تھی۔ تاہم صہیونی فوج کی تمام تر رکاوٹیں توڑ کر فلسطینی مسجد اقصی میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصی کے باب رحمت میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی مگر فلسطینیوں نے صہیونی فوج کی یہ سازش ناکام بنا دی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا