English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: حوثی باغیوں کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 18 خلاف ورزیاں

share with us

صنعاء:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی 18 بار خلاف ورزی کی گئی۔اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں الحیس، الفازہ اور الجبلیہ میں ھاون راکٹوں اور ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس گولہ باری کے نتیجے میں شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر اسی سیاق میں برطانیہ نے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے تحت الحدیدہ سے اپنے جنگجوؤں کو باہر نکالے تاکہ علاقے میں گذشتہ برس سویڈن اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے طے پائے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔برطانوی حکومت کے ترجمان الیسن کینگ کا کہنا ہے کہ یمن کے بحران کا حل سیاسی بات چیت میں پوشیدہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا