English   /   Kannada   /   Nawayathi

واشنگٹن، انقرہ پر جو دباو ڈالا جا رہا ہے ہمیں اس کا احساس ہے: روس سربراہ

share with us

روس کی وزارت خارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول کے سربراہ  ولادی میر یرماکوف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا، ترکی کے لئے ایس۔400 میزائل سسٹم کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا اسلحہ منڈی میں امریکہ کی کمزوری کا عکاس ہے۔

روس کی خبر رساں ایجنسی ریا نوستی کے لئے جاری کردہ بیان میں یرماکوف نے کہا ہے کہ ترکی کے لئے طے شدہ ایس۔400 سمجھوتہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری توقعات کے مطابق سمجھوتہ سال 2019 کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔ سمجھوتے کی منسوخی کے لئے واشنگٹن کی طرف سے انقرہ پر جو دباو ڈالا جا رہا ہے ہمیں اس کا احساس ہے۔

 ولادی میر یرماکوف نے کہا ہے کہ ہمارے خیال میں  امریکہ جو کاروائیاں کر رہا ہے وہ اسلحے کی  گلوبل تجارت  میں اپنے رقیب کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوششیں  ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ روّیہ اسلحے کی گلوبل منڈی میں امریکہ کی کمزوری  کی بھی عکاسی کرتا ہے کیونکہ امریکہ قیمت کے مقابل بہترین مصنوعات پیش نہیں کر پا رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا