English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل : سیاسی اجتماع میں دھماکے اور فائرنگ، تین افراد ہلاک، 19 زخمی

share with us

کابل :07؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی جبکہ تین افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے سربراہ عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افراد نے مارٹر گولوں سے حملہ کردیا۔

افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اجتماع میں پارٹی کارکنان، عام شہریوں، افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ، سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے، مارٹر گولوں  اور فائرنگ کی زد میں آکر 19 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برسی کی تقریب کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے مارٹر گولے فائر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو افغانستان کے صوبہ لغمان میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی البتہ اس قسم کے حملے طالبان کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

جنوری میں ہی افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ طالبان کا وفد افغان اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا