English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رکن اسمبلی کے جوتا کانڈ پر اکھلیش نے وزیر اعظم اور یوگی پر کسا طنز ،دونوں کے بیانات کو ٹہرایا واقعہ کا ذمہ دار

share with us

سنت کبیر:07؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کے سنت کبیر نگر میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے درمیان ہوئی مار پیٹ کو شرمناک بتاتے ہوئے اس واقعہ کی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کو قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیر اعظم کہتا ہے کہ ’گھر میں گھس کے ماروں گا‘، اور وزیر اعلیٰ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہتا ہے ’ٹھوکو‘، تو ان کے وزیر اس طرح کا عمل کریں گے ہی۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ جب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ایسی زبان کا استعمال کرتے ہیں جو جمہوریت میں نہیں ہونا چاہیے، تو پھر سنت کبیر نگر جیسے واقعات سامنے آئیں گے ہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں سنگ بنیاد (فاونڈیشن اسٹون) پر اپنا نام نہ ہونے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی رکن پارلیمان نے پارٹی رکن اسمبلی کی بھرے اجلاس میں جوتے سے پٹائی کر دی تھی 

کلکٹریٹ اڈیٹوریم میں بدھ کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیاتھا جب ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن اینڈ تکنیکی تعلیم کے وزیر آشوتوس ٹنڈن کی سربراہی میں ضلع اسکیم کمیٹی کی میٹنگ چل رہی تھی۔ اس دوران ایک سنگ بنیاد پر اپنا نام نہ ہونے سے ناراض شرد ترپاٹھی نے ایم ایل اے مہنداول راکیش کمار سنگھ بگھیل کی جوتوں سے جم کر پٹائی کی۔ دونوں کے درمیان ناشائستہ الفاظوں کا بھی جم کر استعمال کیا۔چشم دید گواہوں کے مطابق میٹنگ کے دوران شرد ترپاٹھی نے ایگزیکٹو انجینئر لونوی اے کے دوبے سے اسمبلی حلقہ مہنداول کے کچھ سنگ بنیاد پر صرف رکن اسمبلی کا نام نہ ہونے پر ڈانٹ لگائی۔

رکن اسمبلی راکیش سنگھ بگھیل کی مخالفت کرنے پر رکن پارلیمان مشتعل ہوگئےاور گالی گلوج کرنے لگے۔ جواب میں رکن اسمبلی نے بھی گالی دی اور جوتے سے مارنےکی بات کہی۔ رکن اسمبلی کا اتنا کہناتھا کہ رکن پارلیمان اپنے قابو کھو بیٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے رکن اسمبلی کی جوتوں سے جم کر پٹائی کردی۔ یہ حالت دیکھ کر انچارج وزیر سمیت سبھی افسر و کمیٹی کے رکن حیران و ششدر رہ گئے و وزیر میٹنگ ہال سے اٹھ کر چلے گئے۔

رکن اسمبلی بھی مارپیٹ کا جواب دینے کی کوشش کی لیکن افسران اور پولیس اہلکار نے انہیں پکڑ لیا۔ افسران نے رکن پارلیمان کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی آفس میں بٹھا رکھا ہے۔ اس دوران راکیش سنگھ بگھیل کے حامی جمع ہوگئے اور بعد میں رکن پارلیمان شرد ترپاٹھی کے حامی بھی آگئے۔ دونوں گروپوں نے جم کر نعرہ بازی کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا