English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدارس پر بی جے پی رہنما کا تبصرہ پر نیشنل کانفرنس کا سخت ردعمل ،کہی یہ بڑی بات

share with us

سری نگر:07؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جہاں ایک طرف بھارت کی آزادی میں مدرسوں سے نکلنے والے علماءبیش بہا قربانیاں پیش کررہے تھے وہیں آر ایس ایس والے انگریز سامراج کے تلوے چاٹنے میں مصروف تھے۔

نیشنل کانفرنس نے بی جے پی رہنما کویندر گپتا کے بیان ( کشمیر میں عسکریت پسند پیدا کرنے والے مدرسوں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے) پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس قسم کے ریمارکس کا مقصد مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرکے لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے۔
پارٹی کے ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی اس قسم کی بیان بازی کرنے سے بی جے پی رہنما کے ذہنی دیوالیہ پن کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کھلی کتاب کی طرح ہیں جو امن وبھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور امن پسند شہری تیار کرتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ 'کویندر گپتا جیسے آر ایس ایس کے ٹٹو سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں'۔ کویندر گپتا کے بیان کی مذمت خود ان کے طبقے کے لوگ کررہے ہیں۔
   

 آغا روح اللہ نے کہا کہ مدارس میں امن وامان اور اخوت وبھائی چارہ کا درس دیاجاتا ہے ۔ انسان کو انسان بنایا جاتاہے ، غلط اور صحیح میں تمیز سکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جنگ میں مدرسوں سے نکلنے والے علمائے کرام نے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں اور اس جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔این سی ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ آنجہانی مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والا مدرسے سے نہیں نکلا تھا بلکہ وہ آر ایس ایس کی شاکھا کی پیداوار تھا۔نیشنل کانفرنس ترجمان نے مطالبہ کیاکہ کویندر گپتا کے ان ریمارکس پر اُن کے خلاف کیس درج کیا جانا چاہئے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا