English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے برطانوی فیصلے کا خیر مقدم

share with us


برطانوی فیصلے سے دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی،وزارت خارجہ 


ریاض:06مارچ2019(فکروخبر/ذرائع))سعودی عرب نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مثبت سمت میں اہم قدم ہے اور سعودی عرب اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حزب اللہ کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے فیصلوں اور پابندیوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ برطانیہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے برطانوی فیصلے سے دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کاکہنا تھا کہ برطانیہ کا حزب اللہ کے بارے میں فیصلہ سعودی عرب کے موقف سے ہم آہنگ ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی ونگ کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ نے لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا