English   /   Kannada   /   Nawayathi

فضائی کارروائی کے ثبوت مانگنے پر وی کے سنگھ کا طنز

share with us

نئی دہلی:06مارچ2019۰(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے بالاكوٹ پر بھارتی فضائیہ کی کارروائی میں ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے سلسلے میں اپوزیشن کی جانب سے ثبوت مانگے جانے پر امور خارجہ کے وزیر مملکت (ریٹائرڈ) جنرل وی کے سنگھ نے الگ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رات بہت مچھر مارے یہ گننے بیٹھوں کیا؟سابق فوجی سربراہ نے ٹوئیٹر پر لکھا ’’رات 3.30 بجے مچھر بہت تھے تو میں نے’ ہٹ ’مارا۔ ابھی مچھر کتنے مارے، یہ گننے بیٹھوں۔ یا آرام سے سو جاؤں’’؟

پلوامہ میں 14 فروری کو مرکزی سیکورٹی فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر خود کش دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے 27 فروری کو پاکستان کے بالاكوٹ میں دہشت گردوں کے اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد سے ہی بی جے پی رہنما اور سینئر لیڈران فوج کی کامیابی کو پارٹی اور نریندر مودی کی جیت کے طور ظاہر کر رہے ہیں کئی ریلیوں میں وزیر اعظم فضائی کارروائی کو لے کر سیاست کرتے بھی نظر آئے انہوں نے فوج کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپوزیشن پر بھی نشانہ سادھنے کی کوشش کی ،وہیں بی جے پی کے مختلف لیڈران مختلف ریلیوں اور خطاب کے دوران حملہ میں مارے گئے دہشت گردوں کی جو تعداد بیان کر رہے ہیں اس میں تضاد پایا گیا ہے جبکہ فضائیہ کے سربراہ نے صاف کر دیا ہے کہ انہیں مرنے والے دہشت گردوں کے تعلق سے کوئی جانکاری نہیں ہے ایسے میں   کانگریس اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد سے متعلق ثبوت مانگے جا رہے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے تو پلوامہ واقعہ کو حادثہ بتایا تو پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے فضائی حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بالاكوٹ میں دہشت گردوں کو مارنے گئے تھے یا درخت اکھاڑنے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو آسام میں کہا ہے کہ بالاكوٹ ہوائی کارروائی میں کتنے دہشت گرد مارے گئے اس کا ڈیٹا آج نہیں تو کل سامنے آ ہی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر وہاں جاکر گنتی کر لیں۔
فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے کہا ہے کہ فوج کا کام اپنا مقصد حاصل کرناہے نہ کہ اس میں مرنے والوں کی گنتی کرنا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا