English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفائل معاملہ کی سنوائی کےدوران حکومت نے کہا چوری ہو گئے دستاویزات ، کانگریس نے کہا پکڑی گئی وزیر اعظم کی چوری

share with us

نئی دہلی:06مارچ2019۰(فکروخبر/ذرائع)رافیل معاملہ پر سپریم کورٹ میں سنوائی کے دوران ایک نیا دھماکہ اس وقت ہوا جب اٹارنی جنرل کے کے ونیو گوپال نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وزارت دفاع سے کسی نے کچھ دستاویزات چوری کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے کیونکہ اس سے ملک کی سلامتی سیدھی جڑی ہوئی ہے، حکومت اس سے نمٹ رہی ہے۔ واضح رہے حزب اختلاف رافیل معاملہ پر وزیر اعظم کو پہلے ہی اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ چوکیدار چوکس نہیں ہے۔ اب ان کی جانب سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ چوکیدار کہا ں تھا کہ رافیل سے جڑے دستاویزات چوری ہو گئے۔

اٹارنی جنرل وینو گوپال نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عرضی گزار پرشانت بھوشن اور دیگر لوگ چوری ہوئے دستاویزات پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع سے چوری ہوئے دستاویزات کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ان لوگوں کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں کسی نئے دستاویز پر سنوائی نہیں کرے گا۔ سنوائی شروع ہوتے ہی وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ میں نئے دستاویزات پیش کیے جس پر سپریم کورٹ نے سنوائی کرنے سے انکار کر دیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے پوچھا جب انہیں پتہ چلا کہ رافیل سے جڑے کچھ دستاویزات چوری ہو گئے ہیں تو حکومت نے اس پر کیا کارروائی کی ہے۔

کانگریس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کی چوری پکڑی گئی ہے، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس میں فرانس کی کمپنی اور انل امبانی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہی ان جہازوں کی قیمت بڑھائی گئی اور ان کی تعداد گھٹائی گئی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ دسمبر میں رافیل معاملہ پر مودی حکومت کو ایک طرح سے کلین چٹ دی تھی لیکن پھر حکومت نے سی اے جی اور پی اے سی کے حوالہ سے جو ذکر کیا تھا اس کوصحیح کرنے کے لئے ریویو پٹیشن داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹائپنگ میں غلطی کی وجہ سے پورے دستاویز کا مفہوم بدل گیا تھا اس لئے اس کی وضاحت کر دی جائے۔ خبر یہ بھی ہے کہ دستاویزات چوری ہونے کی وجہ سے اخبار ’دی ہندو‘ اور پرشانت بھوشن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’اس کا مطلب مودی جی نے چوری کی ہے، اب سارے کاغذ غائب کر دیئے، اگر چوری نہیں کی ہوتی تو کاغذ غائب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ایسا وزیر اعظم ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے جو فوج سے متعلق کاغذ ہی غائب کروا دے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا