English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ اور اسرائیل کے ڈر سے اسلامی ممالک القدس کی پاسداری نہیں کر رہے، ترکی

share with us

انقرہ:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے القدس کی ضروری پشت پناہی نہ کرنے پر اسلامی ممالک کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترکی کے ضلع حطائے میں اپنی ملاقاتوں کے دوران چاوش اولو نے کہا ہے کہ القدس کے دعوے کا سب سے زیادہ ترکی نے دفاع کیا ہے اور جہاں تک دوسرے اسلامی ممالک کا سوال ہے وہ امریکہ اور اسرائیل سے ہچکچاتے ہیں۔یہاں تک کہ بعض ایسے ممالک بھی ہیں جو آواز کو دھیما رکھنے کے لئے فلسطینیوں پر بھی دباو ڈال رہے ہیں۔چاوش اولو نے کہا ہے کہ کیا یہ ممالک القدس کی پاسداری کریں گے؟ گذشتہ 2 سالوں سے اسلامی تعاون تنظیم میں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ اور اسرائیل سے خوفزدہ اکثریت کے ساتھ فیصلے کرواتے ہوئے ہم نے ان ممالک کی بزدلی کا مشاہدہ کیا ہے۔ آزاد ممالک یہ نہیں بلکہ ہم ہیں۔ ہم اپنے فیصلے خود کر رہے ہیں۔دنیا کے ساتھ زیادہ وابستگی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی تعداد کے حوالے سے بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ہمارے 242 سفارت خانے ہیں اور ہر جگہ ہمارا پرچم لہرا رہا ہے۔ سفارت خانوں کی تعداد کے حوالے سے ہم دنیا میں 5 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی امداد کرنے والا ملک ہیں۔ قومی آمدنی کے حوالے سے نہیں مقدار کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ 2 سال قبل ہم کہتے تھے کہ قومی آمدنی کے حوالے سے پہلے اور مقدار کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہیں لیکن اب کہتے ہیں کہ ہم مقدار کے حوالے سے دنیا کا سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرنے والا ملک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا