English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان نے کہا : میں نوبل امن ایوارڈ کے لائق نہیں ، کشمیر تنازع حل کرنے والے کو ملے یہ ایوارڈ

share with us

اسلام ااباد:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کی پارلیمنٹ میں عمران خان کو نوبل امن ایوارڈ دینے کی تجویز پیش کئے جانے کے بعد اس معاملہ پر خود عمران خان نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ نوبل امن ایوارڈ کے اہل نہیں ہیں ۔ عمران کے مطابق یہ ایوارڈ اس شخص کو ملنا چاہئے جو کشمیر مسئلہ کا حل کرے ۔

عمران خان نے ٹویٹ پر لکھا : میں نوبل امن ایوارڈ کا اہل نہیں ہوں ، اس کا اہل وہ شخص ہوگا جو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر تنازع کو حل کرکے برصغیر میں امن اور انسانی ترقی کے راستہ کو آگے بڑھائے گا ۔

خیال رہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں نوبل امن ایوارڈ عمران خان کو دینے کیلئے تجویز پیش کی گئی ۔ اس تجویز کی حمایت میں فواد چودھری نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے قابل ذکر پہل کی ہے۔ انہوں نے امن کی کوششوں کیلئے جیسی جلد بازی دکھائی ، وہ نایاب ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرکے امن کی پہل کا حوالہ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران نے امن کی جانب قدم بڑھانے کی پہل کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا