English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں کان کنوں کے ریسکیو کا عمل جاری

share with us

جکارتہ:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی انڈونیشا میں واقع ایک کان میں پھنسے افراد کی بازیابی کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے۔ سولا ویسی میں واقع سونے کی اس کان میں کان کنی کے دوران ہونے والے حادثے کی وجہ سے متعدد افراد اس میں دفن ہو کر رہ گئے ہیں۔ مسلسل چوتھے دن کی ریسکیو کارروائیوں کے بعد بروز ہفتہ حکام نے بتایا کہ اب کان میں پھنسے افراد کی آوازیں آنا بھی بند ہو گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ کم از کم تین درجن کان کن ابھی تک محصور ہیں۔ حکام کے مطابق بیس کان کنوں کو بچایا جا چکا ہے جبکہ آٹھ لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا