English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈانی صدر کی جانب سے نئے وزراء اور ریاستی گورنروں کا تقرر

share with us

خرطوم۔23 فروری2019(فکروخبر /ذرائع) سوڈان میں ہفتے کی صبح ایوان صدارت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے نئے وزراء اور ریاستوں کے نئے گورنروں کے تقررر کا اعلان کیا ہے۔ نئی کابینہ میں ہر وزارت کے ایک سینئر عہدے دار کو شامل کیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستوں کے گورنروں کو بدل دیا گیا ہے اور ان سب کا تعلق فوج سے ہے۔سوڈانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمر البشیر نے صدارتی آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تحلیل کر دیا اور ٹکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ریاستوں کی حکومتوں کو بھی تحلیل کرتے ہوئے ان کے گورنروں کو عہدوں سے سبک دوش کر دیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں ڈاکٹر الدردیری محمد احمد وزیر خارجہ، مولانا محمد احمد سالم وزیر انصاف اور جنرل عوض محمد احمد بن عوف وزیر دفاع ہوں گے۔اس سے قبل جمعے کی شام صدر عمر البشیر نے ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے قومی وفاقی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے ٹکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔ البشیر کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔سوڈانی صدر نے احتجاج کنندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کی میز پر آئیں تا کہ ملک کو مسائل سے بچایا جا سکے۔عمر البشیر نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجوزی آئینی ترامیم پر غور ملتوی کر دیں تا کہ مزید بات چیت کا موقع مل سکے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ بات چیت کے عمل میں شامل ہوں۔سوڈانی صدر نے واضح کیا کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی سے ملک کا بحران ہرگز حل نہیں ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا