English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی حکومت کی انتقامی کارروائی ،سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو نکال کر ’اونروا‘ کے سکولوں میں بھیج دیا

share with us

بیروت۔23فروری 2019(فکروخبر /ذرائع) لبنانی حکومت نے ایک نئی انتقامی کارروائی کے تحت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو نکال کر دوبارہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے سکولوں میں بھیج دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے لبنانی حکومت کے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے گروپ ’شاہد‘نے لبنانی وزیر تعلیم پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں سے فلسطینی طلباء کو نکالنے کا فیصلہ واپس لیں تاکہ فلسطینی بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھا جاسکے۔شاہد کے مطابق لبنانی وزیر تعلیم اکرم شہیب کی طرف سے فلسطینی طلباء کو سکولوں سے نکالنے کا فیصلہ اچانک اور حیران کن ہے، اس اقدام سے ہزاروں فلسطینی طلباء کاتعلیمی مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا