English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی بیٹی کے اغوا کی رچی سازش ، پولس نے کیا گرفتار

share with us

مغربی بنگال:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کے بیر بھومی ضلع میں ایک مقامی بی جے پی لیڈر سپربھات بٹبیال کو اپنی ہی بیٹی کو اغوا کرنے کے معاملہ میں اتوار کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملہ میں دو دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔

سپربھات بٹبیال کی بیٹی کا جمعرات کے روز بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ حادثہ کے بعد لابھپور میں ماحول کافی کشیدہ ہو گیا تھا۔ بھیڑ نے ٹی ایم سی لیڈر منیرالاسلام کی گاڑی پر حملہ کیا اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا۔ جس سے بچنے کے لئے انہیں بھاگ کر پولیس اسٹیشن میں چھپنا پڑا۔

ایک افسر نے بتایا کہ 22 سالہ لڑکی کا پتہ لگانے کے لئے بیربھومی پولیس نے دجانپور پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ مہم چلائی۔ اتوار کی صبح لڑکی کے ڈلکھولا علاقہ میں ہونے کا پتہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ دو ملزمین راجو سرکار اور دیپانکر منڈل کو اتوار کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ بعد میں شروعاتی تحقیقات سے پتہ چلا کہ بیٹی کے اغوا میں بٹبیال کا ہاتھ تھا۔ اس کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا گیا۔

 اغوا کے پیچھے کے ارادے کے بارے میں پوچھنے پر بیر بھومی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے کہا کہ، ’’ اس کی دو وجہیں ہو سکتی ہیں۔ ایک تو خاندانی مسئلہ اور دوسرا سیاسی مفاد۔ ہم معاملہ کی جانچ کر رہے ہیں اور تینوں سے پوچھ گچھ جاری ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا