English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل سے 'دوستی مجرم' قرار دینے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم

share with us

غزہ:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں نے سوشل میڈیا پرایک نئی مُہم شروع کی ہے جس میں اسرائیل کو'مجرم' قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ'ٹویٹر' پر "اسرائیل سے دوستی خیانت" کے عنوان سے جاری مہم عالمی گیر شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ مہم کے علم برداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات خیانت ہیں اور جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔

مہم میں غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جاری عظیم الشان مظاہروں کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

ادھر غزہ میں عوامی محاذ ک مرکزی کمیٹی کے رکن ھانی الثوابتہ کا کہنا ہے کہ وارسا کانفرنس میں عرب ممالک کی شرکت فلسطینیوں کے حقوق کی نفی کے مترادف اور اسرائیل کے ساتھ نام نہاد دوستی کی سازشیں آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ ان کہنا ہے کہ اسرائیل دہشت گردی کی جڑھ ہے اور اس کے ساتھ دوستانہ مراسم کا قیام فلسطینیوں کی امنگوں کو اور ان کے دیرینہ مطالبات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا