English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی حکومت کا پاکستان سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ۲۰۰ فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ

share with us

نئی دہلی:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع) حکومت نے پلوامہ میں عسکریت پسندانہ حملے کے پیش نظر پاکستان سے ترجیحی ملک کا درجہ واپس لینے کے بعد وہاں سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 200 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سنٹرل ان ڈائرکٹ ٹیکس اورکسٹم محکمہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو فوری سے نافذ ہو گیا ہے۔پاکستان سے بھارت ابھی عام طور پر پھل، سیمنٹ، چمڑا، کیمیکل اور مصالحے درآمد کرتا ہے۔سال18۔2017 میں پاکستان نے بھارت کو 48.85کروڑ ڈالر کی اشیا برآمدکی تھی۔ سال 17۔2016میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 2.27ارب ڈالر کا تجارت ہوا تھا جو سال 18۔2017 میں معمولی بڑھ 2.41ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملے میں 40 سے زائد جوان شہید ہو گئے تھے جس کے بعد حکومت نے پاکستان کو سال 1996 میں دیے گئے ترجیحی ملک کا درجہ واپس لے لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا