English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایودھیاتنازعہ:سپریم کورٹ1993کے حصول اراضی قانون کو چیالنج دینے والی درخواست پر سنوائی کرے گا۔

share with us

نئی دہلی:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ مرکز ی حکومت کی جانب سے 1993کے حصول اراضی قانون کو چیالنج دینے والی درخواست پر سنوائی کرے گا۔

اس قانون کے تحت ہی مرکزی حکومت نے ایودھیا میں 67.707ایکڑ اراضی پر قبضہ کیاتھا‘ اس میں رام جنم بھومی‘ بابری مسجدکی متنازعہ اراضی بھی شامل ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے کو ایودھیا اراضی تنازعہ کی مرکزی درخواست کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

یہ درخواست حکومت کی اس درخواست کے داخل کرنے کے ایک ہفتہ بعد دائر کی گئی تھی جس میں سرکاری اراضی لوٹانے کی مانگ کی گئی تھی۔درخواست میں اس بات کا دعوی کیاگیا ہے کہ مرکز کو ریاست کے تحت آنے والی کسی زمین پر قبضہ جمانے کا اختیار نہیں ہے۔

اس میں پارلیمنٹ کے بجائے ریاستی اسمبلی کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ مذہبی مقاما ت کی اہمیت کے تحت تبدیلیاں لاسکتی ہے۔اب اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سنوائی ہوگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا