English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کو بے گناہ شہید کیا:اوچا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو فلسطینی بچوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعہ کو پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پرگولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے شہید اور 530 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 29 جنوری سے 11 فروری کے دوران غزہ کی پٹی میں جاری فلسطینی مظاہروں اور بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران40 بار فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران تین بار اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کی اور سرنگوں کے شبے میں  فلسطینیوں کی زرعی اراضی میں کھدائی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر راملہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے 117 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا