English   /   Kannada   /   Nawayathi

استنبول میں عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر تین مشتبہ افراد گرفتار 

share with us


استنبول:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ترک حکام نے جمعرات کے روز استنبول میں ایک عمارت کا حصہ منہدم ہونے کے معاملے پر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس میں 21جانیں ضائع ہوگئی تھیں ،یہ بات مقامی میڈیا رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ سرکاری ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کو شہر کی ایشیائی سمت پر رہائشی ضلع کارتال میں عمارت کے منہدم ہونے پر گرفتارکیاگیا ہے،جن کی شناخت پراجیکٹ آفیسر سوزان سائر ،تکنیکی عملداری سپروائزر یوگور مسیریلیو گلو اور بلڈنگ انسپکٹر آرزو کیلس بوران کے طور پرکی گئی ہے ۔ این ٹی وی ٹیلی ویژن کے مطابق ان پر لاپرواہی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ہلاکتوں کا ذمہ ہونے پر فردجرم عائد کی گئی تھی ۔ 8منزلہ عمارت جہاں 43افراد مقیم کے طور پر رجسٹرڈ تھے،گزشتہ ہفتے گرگئی تھی ،تاہم ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ تین منزلوں کا غیرقانونی طور پر اضافہ کیا گیا تھا ،جو کہ تقریباً 15ملین افراد کے ملک کے سب سے بڑے میٹرو پولس میں عام مشق ہے ۔ صدر رجب طیب اردوان جنہوں نے ہفتہ کے روز عمارت کا دورہ کیا ،کا کہناتھاکہ حکام کو واقعہ سے سبق سیکھنا چاہئیے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا