English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی وجہ سے لبنان نے وارسا کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا،شرکت نہ کرنے کا اعلان

share with us

بیروت:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیر برائے امور خارجہ اور تارکینِ وطن جبران باسل نے کہا ہے کہ ان کا ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اسی ہفتے ہونے والی مشرقِ اوسط کانفرنس میں شرکت نہیں کر ے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے دارالحکومت بیروت میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں وارسا کانفرنس کے بائیکاٹ کا ا علان کیا اور اس کا جواز یہ پیش کیا کہ اس کانفرنس میں اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وارسا کانفرنس میں عدم شرکت کے حوالے سے لبنان کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور لبنان کی نئی حکومت کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا