English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے،یمنی آرمی چیف

share with us


سویڈن جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل کرنے کے خواہاں ہیں،بیان 


صنعاء :10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ وہ سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل کرنے کے خواہاں ہیں۔ حوثی باغی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ امن مساعی میں مخلص نہیں۔ اس وقت جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی براہ راست فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت کی گنجائش نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں میں یمن کے آرمی چیف نے کہاکہ سویڈن میں طے پائے معاہدے میں الحدیدہ سے حوثی ملیشیا کی بے دخلی اور تمام حکومتی تنصیبات کا کنٹرول آئینی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آرمی چیف نے حوثیوں کی ہٹ دھرمی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ امن مساعی میں مخلص نہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا