English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی قتل معاملہ کی تحقیقات ہماری کوششوں کا نتیجہ

share with us

انقرہ ::09فروری2019(فکروخبر/ذرائع) ترک وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  جمال خاشقجی   قتل کیس     سے متعلق  دلائل  پر مشتمل  اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حصول  ترکی کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

 چاوش اولو نے یہ بات انطالیہ میں اخباری نمائندوں سے  بات چیت کے دوران  کہی   اور بتایا کہ   دلائل جمع کرنے کےلیے  اقوام  متحدہ  کی ایک ٹیم  ترکی آئی تھی  جس نے  ابتدائی معلومات کےلیے ترک  حکام سے رابطہ کیا اور شواہد جمع کیے ۔

 انہوں نے  اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ  اقوام متحدہ خاشقجی قتل کیس کی تفتیش کا  باقاعدہ  آغاز کرے  چونکہ  اس معاملے  کے   بعض پہلوتاریکی میں ہیں  جنہیں دن کی روشنی میں لانا اہم ہے امید ہے کہ  دیگر ممالک بھی  ہماری اس درخواست   کی حمایت کریں گے۔

 چاوش اولو نے  مزید کہا کہ  اس کیس میں سعودی حکومت نے  غلط بیانی اور  ٹال مٹول سے کام لیا ہے ۔

 یاد رہے کہ جمال  خاشقجی کو گزشتہ سال اکتوبر میں استنبول میں  واقع سعودی  قونصل خانے میں داخلے کے  وقت  قتل کر دیا گیا تھا ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا