English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر تنقید کرنے والے عراقی ملیشیا کمانڈر کی گرفتاری

share with us

بغداد:09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں سرگرم شیعہ ملیشیا گروپوں سے منسلک حکومتی حمایت یافتہ شیعہ عسکری تنظیم کے ایک اہلکار نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران پر تنقید کرنے والے ایک ملیشیا کمانڈر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عراق کی حشد الشعبی نامی اس تنظیم کے ایک اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے کمانڈر کا نام اوس الخفجی ہے اور وہ ابوالفضل العباس بریگیڈ کا کمانڈر ہے۔ حشد الشعبی نے اس شیعہ ملیشیا گروپ کے چار دفاتر کے بند کیے جانے کا ذکر بھی کیا۔ الخفجی نے ایک مقامی ٹیلی وژن چینل پر ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ عراقی عوام کو امریکا اور ترکی کی فوجی موجودگی کے ساتھ ساتھ ایرانی مداخلت کی بھی مخالفت کرنا ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا