English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی برادری حوثیوں کے خلاف حرکت میں آئے، یمنی وزیر اطلاعات

share with us



حوثیوں نے اب تک دسمبر 2018 میں اعلان کردہ سویڈن معاہدے کی کسی شق کی پاسداری نہیں کی،بیان


صنعا :09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حوثیوں کی کارستانیوں پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حرکت میں آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں الاریانی نے لکھا کہ ہم حوثی ملیشیا کی قیادت کے خلاف بھرپور اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے اب تک دسمبر 2018 میں اعلان کردہ سویڈن معاہدے کی کسی شق کی پاسداری نہیں کی۔یمنی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اقوام متحدہ کی مصداقیت، مقام اور ساکھ واقعتا دا پر لگ چکی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور مارک لوکوک کا بیان قابل غور ہے۔واضح رہے کہ مارک لوکوک نے جمعرات کے روز اس حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اقوام متحدہ ستمبر 2018 سے اب تک یمن کے شہر الحدیدہ میں البحر الاحمر ملز تک پہنچنے میں ناکام رہی جہاں گندم کا اتنا ذخیرہ موجود ہے جو 37 لاکھ افراد کی ایک ماہ تک خوراک کے لیے کافی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا