English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے دو نو عمر فلسطینی شہید، سات زخمی

share with us

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی مظالم کے خلاف سرحد کے قریب فلسطینی احتجاج کررہے تھے تو ان پر دور بیٹھے افواج کے نشانہ بازوں نے گولیاں چلادیں، عالمی ذرائع ابلاغ
غزہ:09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے دو نو عمر فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی مظالم کے خلاف سرحد کے قریب فلسطینی احتجاج کررہے تھے تو ان پر دور بیٹھے افواج کے نشانہ بازوں نے گولیاں چلادیں۔ اسرائیلی میڈیانے بھی دو کم عمر فلسطینی بچوں کی شہادت اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس ضمن میں اس نے غزہ میں قائم وزارت صحت کا حوالہ دیا ہے۔ فلسطین کے آزاد ذرائع کا البتہ اصرار ہے کہ شہادتوں کی تعداد تین ہے۔غزہ میں عوام کا احتجاج 46 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مطالم سے تنگ آئے ہوئے فلسطینی جب سرحد کے قریب مظاہرہ کرتے ہیں تو اسرائیلی افواج کے نشانہ باز انہیں اپنا نشانہ بنا لیتے ہیں۔ایک شہید ہونے والے 14 سالہ حسن شیلابی کو حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہانیہ کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔ 14 سالہ حسن شیلابی حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بھتیجی یا بھانجی کا بیٹا تھا۔ احتجاج میں اندازا سات ہزار افراد نے حصہ لیا اورمظاہرے کے دوران سخت نعرے بازی بھی کی۔ اقوام متحدہ کی گزشتہ ماہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 295 فلسطینی شہید اور چھ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا