English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ہفتے میں شام سے داعش کا خاتمہ کردیں گے، ٹرمپ کا دعوی

share with us


شام کے بعض علاقوں میں داعش موجود ہے، داعش کے زیرقبضہ علاقہ صرف 32 کلومیٹر کا ہے جو جلد آزاد کرا لیا جائے 


واشنگٹن:07فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے مین شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعتراف کیا کہ شام کے بعض علاقوں میں داعش موجود ہے. ا نہوں نے کہا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ علاقہ صرف 32 کلومیٹر کا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی داعش کے خلاف کامیابی کا بھی اعلان کردیا۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ، اس کی اتحادی افواج اور شام کی فورسز نے شام وعراق میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں شام کے ان علاقوں کو 100 فیصد داعش سے خالی کرانے کا صرف رسمی اعلان کیا جائے گا جہاں ابھی وہ باقی ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر 2018 میں بھی باقاعدہ یہ اعلان کردیا تھا کہ امریکہ کو داعش کے خلاف کامیابی مل چکی ہے لہذا دو ہزار امریکی فوجیوں کو وطن واپس بلایا جارہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان پر امریکی اتحادیوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی تھی جب کہ متعدد اعلی امریکی عہدیداروں نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اسی ضمن میں متعدد استعفے بھی وائٹ ہاس کو موصول ہوگئے تھے۔ دلچسپ امر ہے کہ امریکہ کے صدر جو شام سے پہلے ہی امریکی افواج کے انخلا کے حامی ہیں ان کے سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو عالمی اتحاد کو یہ باور کرانے میں مصروف ہیں کہ صرف لڑائی کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے وگرنہ امریکی اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق مائک پومپیو جو امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ ہیں نے داعش کو شکست دینے کے لیے تشکیل کردہ 79 ارکان پر مشتمل عالمی اتحاد کے واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانی لڑائی کا نیا موڑ آیا ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ نے واضح طورپرکہا کہ فوجوں میں کمی کا معاملہ حکمت عملی کی تبدیلی کا ہے وگرنہ اس کا جاری مشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس لڑائی میں ہم اب بھی آپ کے ساتھ ہیں۔اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے شام سے امریکی افواج کے انخلا کے اپنے مطالبے کا اعادہ بھی کیا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے واضح اعلان کے باوجود تاحال یہ حتمی طور پریہ کہنا ممکن نہیں ہ کہ امریکی افواج کی شام سے واپسی کب ہو گی؟
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا