English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی سپریم لیڈر کا قومی ترقیاتی فنڈ کے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فوجی اخراجات کیلئے استعمال کرنے کا حکم

share with us

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت دگرگوں ہے


تہران:06فروری2019(فکروخبر/ذرائع) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قومی ترقیاتی فنڈ کے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فوجی اخراجات کے لیے استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت دگرگوں ہے اور عوام مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد نکھان سلامی نے ایک بیان میں کہا کہ شوری کی بجٹ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کی ہے۔ سپریم لیڈر کی طرف سے ترقیاتی بجٹ میں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فوجی اخراجات کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ایرانی سپریم لیڈر نے عوام کا مال فوجی اخراجات کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ گذشتہ برس جنوری میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اڑھائی ارب ڈالر فوجی اخراجات میں اضافہ کیا تھا۔ گذشتہ برس قومی ترقیاتی فنڈ سے فوج کو منتقل کی گئی رقم 4 ارب ڈالر تک جا پہنچی تھی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں فوج کی مد میں استعمال ہونے والا اضافی بجٹ بیرون ملک جنگوں اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس رقم کا ایک بڑا حصہ یمن میں حوثیوں کی مدد، شام میں اسد رجیم، عراق، لبنان اور دوسرے ملکوں میں مداخلت پر صرف کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی عوام غربت اور بھوک سے مر رہے ہیں اور ایران کی تقریبا نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔خیال رہے کہ ایران کے قومی ترقیاتی فنڈ کے اصول کے مطابق تیل، گیس، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی آمدن سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ ملک کی اقتصادی ترقی، آنے والی نسلوں کے اقتصادی تحفظ اور عوامی بہبود پر صرف کیا جائے گا مگر ایرانی حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر نام نہاد دفاعی ضروریات پر صرف کر رہی ہ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا