English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی دوسرے ملک پر حملے کیلئے اپنی سرزمین نہیں دیں گے، عراقی وزیراعظم

share with us


بغداد:06فروری2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ہم اپنا ملک کسی دوسرے ملک پر حملے کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراقی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بغداد میں اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ عراقی سرزمین پر امریکی فوجی اڈہ موجود نہیں ہے اور جو امریکی فوجی متعین ہیں وہ ہمارے فوجیوں کی تربیت میں مشاورت کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں امریکی سی بی ایس ٹی وی پر بیان میں کہا تھا کہ امریکہ نے عراق میں واقع" عین الاسد " نامی اڈے پر پانی کی طرح پیسہ بہایا ہے کیونکہ ہمیں ایران پر نظر رکھنی ہے ۔ یاد رہے کہ سن 2003 سے عراق میں امریکی فوج متعین کر دی گئی تھی جس کا قیام سابق صدر اوباما کی ہدایات پر سن 2011 میں ممکن ہو گیا تھا مگر 2014 میں داعش کے بڑھتے حملوں کی وجہ سے سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی درخواست پر امریکہ نے دوبارہ اپنے فوجی روانہ کیے تھے جن کی تعداد اس وقت 5 ہزار ہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا