English   /   Kannada   /   Nawayathi

امید ہے یونان دہشت گرد تنظیموں کا اڈہ نہیں بنے گا،طیب اردوان

share with us


ہم ترکی اور علاقائی تمام مسائل کا حل بات چیت کیلیے ذریعے حل کرنے کے متمنی ہیں،یونانی وزیراعظم
یونان کیساتھ در پیش تمام تنازعات کو ترکی تحمل اور پر امن طریقے سے حل کر لے گا ، مشترکہ پریس کانفرنس


انقرہ:06فروری2019(فکروخبر/ذرائع) صدر رجب طیب ایردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ یونان فیتو، پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی جیسی دہشتگرد تنظیموں کی آ ماج گاہ نہیں بنے گا ۔ صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار انقرہ میں موجود یونانی وزیراعظم الیکسس چپراس کے ساتھ منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یونان کے ساتھ در پیش تمام تنازعات کو ترکی تحمل اور پر امن طریقے سے حل کر لے گا لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ یونان پی کے کے اور فیتو جیسی تنظیموں کی آماج گاہ بننے پائے۔ ترک شہریوں کیلیے یورپی ممالک کے ویزے میں نرمی کے موضوع پر صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی جس طرح وعدوں کا پاس رکھتا ہے اسی طرح یورپ کو بھی رکھنا چاہیئے ۔ یونانی وزیراعظم نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم ترکی اور علاقائی تمام مسائل کا حل بات چیت کیلیے ذریعے حل کرنے کے متمنی ہیں۔ چپراس نے ترک ۔یونان تعلقات میں قابل قدر پیش رفت پر بھی اطمینا ن کا اظہار کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا